Advertisement

ٹک ٹاک پر پابندی عائد؟ عدالت سے بڑی خبر آ گئی

ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہوگی یا نہیں اس حوالے سے عدالت سے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مئی 2023 میں مونٹانا امریکا کی پہلی ریاست بنی تھی جس نے عام شہریوں کے ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

اس پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہونا تھا، جس کے خلاف ٹک ٹاک نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اب عدالت کی جانب سے مونٹانا کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے روک دیا گیا ہے۔

30 نومبر کو ڈسٹرکٹ جج ڈونلڈ مولوئے نے مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ اس طرح کی پابندی صارفین کی آزاری رائے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

جج کا کہنا تھا کہ ریاست نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے قانون بنایا جس سے صارفین کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

مونٹانا کی جانب سے پابندی کے اعلان کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے ٹک ٹاک نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایپ پر پابندی اظہار رائے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے، ریاست نے قیاس آرائیوں پر غیر معمولی اقدامات کیے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ مونٹانا کے صارفین کا تحفظ عوامی مفاد میں ہو سکتا ہے مگر ریاست یہ ثابت نہیں کر سکی کہ کمپنی کی جانب سے لوگوں کی پرائیویسی کو خطرہ لاحق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version