Advertisement

ناسا نے عوام کو چاند پر بھیجی جانے والی گاڑی پر اپنا نام لکھوانے کی دعوت دے ڈالی

ناسا نے عوام کو چاند پر بھیجی جانے والی گاڑی پر اپنا نام لکھوانے کی دعوت دے ڈالی

ناسا نے عوام کو چاند پر بھیجی جانے والی گاڑی پر اپنا نام لکھوانے کی دعوت دے ڈالی

ناسا کے بارے میں بہت عرصے سے یہ خبریں گردش میں ہیں کہ وہ بہت سنجیدگی سے دوبارہ چاند کی طرف جانے کے بارے سوچ رہا ہے اور اس مشن کوآرٹیمز کا نام دیا گیا ہے۔ اس مشن کانام یونانی دیوتا آرٹیمزکے اوپر رکھا گیا ہے۔ جس کے تحت بہت ساری خلائی گاڑیوں، خاص قسم کے بہت سے راکٹس، نئی ٹیکنالوجی، انجن اور نئے قسم کی ایندھن پر بھی کام ہورہا ہے۔

 ناسا نے اب ایک مجووویزہ منصوبہ بنایا ہے اوراس کے تحت سب سے پہلے ایک خلائی گاڑی یا روور کو چاند پراتارا جائے گا اور اس گاڑی کے اوپران تمام افراد کے نام درج ہوں گے جنہوں نے ناسا کو اپنے نام اس گاڑی پر لکھوانے کے لیے بھیجے تھے۔ یہ نام اس گاڑی کے ذریعے چاند کا دیدار کرنے کے لیے پہنچے گے۔

یہی وجہ ہے کہ ناسا نے عوام کو دعوت دی ہے کہ اگر وہ چاند پر جانے والی اس گاڑی پراپنا نام درج  کروانا چاہتے ہیں تو وہ اپنے نام  15 مارچ سے قبل ناسا کو بھیج دیں۔

اس گاڑی کانام ولیٹائل انویسٹیگیٹنگ پولرایکسپلوریشن رووریا وی آئی پی ای آریعنی وائپرہے، گاڑی چاند کے اوپر جاکر وہاں کی فضا اور وہاں کے حالات کا جائزہ لے گی اور اطراف میں موجود مختلف قسم کے مادوں اور کیمیکلز کو بھی محسوس کر سکے گی۔

یہ گاڑی آرٹیمز پروگرام کا حصہ ہے اور یہ چاند پرچہل قدمی کر کے اس کی سطح کی نیچے کابھی جائزہ لے گی، اس کے اندرد ایسے حساس آلات نصب کیے گیے ہیں جو چاند کے کسی بھی مقام پر پانی کی کسی بھی صورت میں موجودگی کا ادراک اور احساس کرسکتے ہیں۔ ناسا کا کہنا ہے کہ یہ وائپر روور چاند کے قطب جنوبی کے اوپرگھومتا بھرے گا۔

Advertisement

اگر آپ بھی اس گاڑی پراپنا یا اپنے پیاروں کا نام لکھونا چاہتے ہیں کہ تو ناسا کی ویب سائٹ پرجاکر یہ نام دے سکتے ہیں جیسے ہی آپ کا نام اس گاڑی کے لیے دیتے ہیں تو اس کے فوراً بعد آپ کو ایک چھوٹا سا کارڈ یا رسید ڈیجیٹل صورت موصول ہوتی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنا نام وہاں درج کراچکے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ناسا نے پوری دنیا کے لوگوں بلخصوص خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کے شائقین بچوں سے بھی درخواست کی ہے وہ اپنا نام اس گاڑی کے اوپر ضرور لکھوائیں۔

ناسا کے سائنسدانوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے وہ سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر اس خبر کی تشہیر کریں تاکہ زیادہ زیادہ سے لوگ اپنے نام بھیج سکیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ حساس گاڑی ایک بہت ہی پیچیدہ مشن کا حصہ ہے اور اس کے بعد انسانوں کی چاند پر جانے کی راہ ہموار کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version