Advertisement

واٹس ایپ صارفین کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری

واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے آئی او ایس صارفین کے لیے اپنا اسٹیکر بنانے، ایڈٹ کرنے اور شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔

جی ہاں، اس فیچر کے تحت صارفین اپنی چیٹ کو دلچسپ بنانے، یا موقع کے حساب سے میم بھیجنے کے لیے اب فوری طور پر کسی تصویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیکر کا فیچرپہلی بار 2018 میں متعارف کرایا تھا۔ ابتدائی طور پر کمپنی نے اسٹیکر کا اپنا پیک متعارف کرایا بعد ازاں ثالث فریق کے اسٹیکر پیک اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی۔

تاہم، اب سے پہلے تک صارفین کو اپنے اسٹیکر بنانے کے لیے ثالث فریق ایپس پر انحصار کرنا پڑتا تھا اور اب میسجنگ پلیٹ فارم ان ایپس سے انحصار ختم کرتے ہوئے یہ صلاحیت براہ راست ایپ میں فراہم کرنے جا رہا ہے۔

Advertisement

واٹس ایپ نے واضح کیا کہ صارفین اب اسٹیکر کو گیلری سے اٹھا کر شیئر کرنے کے بجائے ایپ کے اندر ہی تخلیق کر سکیں گے اور یہ اضافہ ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکریپشن کی سیکیورٹی کے لیے مفید ہوگی۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ تاہم، اینڈرائیڈ میں یہ فیچر متعارف کرائے جانے کے متعلق کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version