Advertisement

واٹس ایپ صارفین کے لئے اہم خبر

واٹس ایپ پر اب کئی برس پرانے پیغامات تلاش کرنا ہوا آسان؛ طریقہ جانیے

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے چینلز میں پولز دیے جانے کے آپشن کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ پر چینلز کے فیچر کو ستمبر 2023 میں دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں پیش کیا گیا تھا اور اکتوبر 2023 تک اسے پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا تھا۔

چینلز کو پیش کیے جانے کے بعد اس میں پولز سمیت ریپلائی کرنے کے فیچر کو بھی پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ پولز کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دے دی گئی۔

Advertisement

محدود صارفین کو چینلز میں پولز کے آزمائشی پروگرام تک رسائی دی گئی ہے جبکہ اسے محدود ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔

پولز کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے چند ماہ میں باضابطہ طور پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

فیچر کے تحت چینلز میں پولز پر فالوور اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے، تاہم رائے دینے والے فالورز کے فون نمبرز چینل کے ایڈمن کو نظر نہیں آئیں گے۔

چینل پر دیے جانے والے پولز میں کوئی بھی فالوور ایک ہی آپشن پر کلک کرنے کے اہل ہوں گے تاہم صارفین کو اختیار ہوگا کہ وہ آپشن کو تبدیل بھی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version