Advertisement

گوگل نے اسپیم ای میلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا

گوگل نے اسپیم ای میلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا

گوگل نے اسپیم ای میلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا

کیا آپ نے کبھی یہ غور کیا ہے کہ جیسے ہی آپ اپنا ای میل اکاؤںٹ بناتے ہیں اور آپ کا ای میل ایڈریس بنے ہوئے ابھی چند دن ہی گزرے ہوتے ہیں کہ اس میں ڈھیروں ای میل آنا شروع ہوجاتی ہیں جنہیں آپ نے کبھی سبسکرائب ہی نہیں کیا ہوتا ہے اور یہ تمام ای میل کاروباری یا اشتہاری ہوتی ہیں۔

 یہ تمام ای میلز اسپیمرز اور جنک میل بھیجنے والے آپ کو سینڈ کرتے ہیں ان تمام فالتو ای میلز بھیجنے کے لیے وہ ڈکشنری افیکٹ اور دوسرے طریقے آزماتے ہیں اور آپ پر اپنی ای میلز کی برسات شروع کر دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان ای میلز سے یاہو اور جی میل جیسے ادارے بہت تنگ ہیں۔

 اسی لیے اب  گوگل نے اعلان کیا ہے وہ رواں برس کے اپریل سے ان ای میلز کے خلاف ایک بہت بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر رہا ہے تاکہ اسپیم یا فالتو ای میل سے جان چھڑائی جاسکے۔

 اب جی میل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل سے بعض ایسے اقدامات اٹھائے گا کہ جس کے تحت ان باکس میں آنے والی غیر ضروری اور بن بلائے مہمان ای میلز کو روکا جاسکے گا اس سلسلے میں گوگل نے ایک طرح کے کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

اب ان تمام اسپیمرز کے لیے پیغام ہے کہ وہ ہوشیار ہوجائیں کیونکہ بلا تعطل ای میل بھیجنا اب ممکن نہیں ہوسکے گا کیونکہ ان کی ای میل کو بہت تیزی سے مسترد کیا جاسکے اور اس سلسلے میں گوگل، اس کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے بہت ہی خاص اقدمات اٹھائے ہیں۔

Advertisement

ان ای میلز کو روکنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یاہو ہو، جی میل ہو یا ہاٹ میل اسپیم ای میلز یا جنک ای میلز سے ان کو بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے اور دوسری طرف صارفین کو بھی پریشانی اور کوفت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہےکیونکہ روزانہ ان درجنوں ای میلز کے درمیان کہیں اچھی اور باقاعدہ بھیجی ہوئی کام کی ای میل چھپ جاتی ہے۔

سب سے پہلے تو اس طرح کی ای میلز کو اسپیم یا سبسکرائب کرنے کے لیے ایک بہت ہی آسان ٹول یا بٹن متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت ای میلز کو کھولے بغیر ان سبسکرائب دبانے سے ای میلز ان سبسکرائب ہوجائے گی اور اس کے مجاذ ادارے کی طرف سے مزید موصول نہیں ہوسکے گی۔

گوگل کے مطابق اس سے سب سے زیادہ متاثر وہ ادارے ہوں گے جو مختلف لوگوں کو پانچ ہزار یا اس سے زائد ایل میلز روزانہ بھیجتے ہیں۔

گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپریل میں شروع کیا جانے والے اس عمل کو جون 2024 تک مزید بہتر بنایا جائے گا اور جی میل کے صارفین بہت آسانی سے ان سے چھٹکارہ پاسکے گے اور ان سبسکرائب کر سکیں گے۔ دوسری جانب گوگل نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ ایسے ادارے جو بلا تعطل ای میل بھیجتے ہیں انہیں گوگل کی طرف سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جائے گا اور ضابطہ کی پابندی نہ کرنے کے باعث انہیں ٹیمپریری یا عارضی ایریر کا پیغام بھی دیا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version