Advertisement

واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کو تیار

واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ؛ جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کو تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ویب صارفین کے لئے ‘فیورٹ کانٹیکٹس’ کے فیچر پر کام شروع کیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے اپنے ان کانٹیکٹس کو اس آپشن میں رکھ سکیں گے جن سے وہ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین کے واٹس ایپ کے سرچ بار میں ‘فیورٹس’ کا آپشن آئے گا جس میں وہ چند مخصوص لوگ ہوں گے جنہیں آپ اس کیٹیگری میں رکھنا چاہیں۔

Advertisement

یعنی واٹس ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کے عمل میں ہے جو صارفین کو مستقبل میں اپنے پسندیدہ رابطے دکھا کر چیٹس کی فہرست کو فلٹر کرنے کی اجازت دے گا۔

صارفین کو اپنے پسندیدہ رابطوں کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا اور وہ آسانی سے ان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، ابتدائی طور پر یہ کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، بعد ازاں یہ سب کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version