Advertisement

واٹس ایپ جلد اسٹیٹس کا نیا ڈیزائن پیش کرے گا

واٹس ایپ نے اچانک بڑی تبدیلی کردی

واٹس ایپ نے بدلتے تقاضوں کے تحت اسٹیٹس سیکشن پر کام شروع کردیا ہے اور اسے بی ٹا ورژن میں ریلیز بھی کردیا ہے۔ فی الحال اسے اینڈروئڈ ورژن کے لیے ہی ریلیز کیا جارہا ہے۔

چند تفصیلات کے مطابق ایک دائرہ نما ڈسپلے تصویر بطور اسٹیٹس نمایاں ہوگی۔ اور بقیہ لے آوٹ کسی کارڈ کی مانند مستطیل دکھائی دے گا۔

اگرچہ واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں اپنے چینلز کے لیے کئی تبدیلیاں پیش کی ہیں اور اب اسٹیٹس کے لے آوٹ کو بدلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اسی لیے اب اسٹیٹس پر بھی چینل یا چینلز کی پوسٹ کو بطور اسٹیٹس بھی ظاہر کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح اسٹیٹس اور چینلز کی پوسٹ کو ایک ساتھ ہی دیکھا جاسکے گا۔

اس کی تفصیلات واٹس ایپ کی مخبر ویب سائٹ ڈبلیو بی ٹا انفو پر جاری کی گئی ہیں۔ اور ورژن v2.24.4.23 میں اسے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اب دیکھنا یہ ہے کہ صارفین اس پر کس طرح کا ردِ عمل ظاہر کرتے ہیں۔ واٹس ایپ کے مطابق وہ اسٹیٹس کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔ اس بار مستطیل شکل میں اسٹیٹس ظاہر کیا گیا ہے جس کے اندر دائرہ نما تصویر رکھی جاسکتی ہے اور چینلز کو بھی اور بطور اسٹیٹس دیکھا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version