Advertisement

یوٹیوب نے موبائل ایپ کے لیےنیا آپشن پیش کردیا

یوٹیوب نے موبائل ایپ کے لیےنیا آپشن پیش کردیا

یوٹیوب نے موبائل ایپ کے لیےنیا آپشن پیش کردیا

یوٹیوب نے ْکری ایٹ’ نامی ایک فیچر بٹن پیش کردیا ہے جس کی بدولت صارفین موبائل ایپ پر رہتے ہوئے اپنی ویڈیو اور شارٹس ایڈٹ کرسکیں گے۔ فی الحال ارجنٹینا، برازیل، کینیڈا، فِن لینڈ، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور ترکی سمیت دیگر ممالک کے لیے یہ نیا ٹول پیش کیا جارہا ہے۔

گزشتہ ستمبر کو ایک ٹیکنالوجی نمائش میں یوٹیوب نے اس کا اعلان کیا تھا جس کی بدولت بالخصوص شارٹس ویڈیو کو ایڈٹ کرنا آسان بنایا گیا ہے۔ لیکن اس میں بہت سارے مفید آپشن شامل ہیں جن میں پس منظر کا شور ختم کرنا، انگریزی، ہندی اور ہسپانوی زبان میں کیپشن، فلٹرز، افیکٹس اور ٹرانزیکشنز، رائلٹی فری یعنی بلامعاوضہ میوزک اور گانوں تک رسائی، ڈائریکٹ پبلشنگ، اور دیگر آپشن شامل ہیں۔ اسے آپ کیپ کٹ ایپ کا یوٹیوب ورژن بھی کہہ سکتے ہیں۔

فی الحال پہلے مرحلے پر اسے اینڈروئڈ فون کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ امریکا، بھارت اور برطانیہ وغیرہ کے صارفین کے لیے پہلے ہی پیش کیا  جاچکا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version