Advertisement

گوگل کا پاکستانی نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے بڑا اقدام

گوگل نے پاکستانی نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے بڑا اقدام اُٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کلاؤڈ نے ٹیک ویلی پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں قومی سطح کے اسٹارٹ اپ مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

اس مقابلے کا مقصد پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو تلاش کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ بھی خطے میں جدت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مرکزی اہمیت حاصل کرسکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کلاؤڈ کا اسٹارٹ اپ کمپیٹیشن پاکستان 2024 پاکستان میں جدید کاروباری منصوبوں کی شناخت، نمائش اور فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

صنعت کے ماہرین، سرمایہ کاروں اور تجربہ کار کاروباری افراد پر مشتمل معزز ججوں کے پینل کے سامنے ملک بھر سے اسٹارٹ اپس کو شرکت کرنے اور اپنے اہم خیالات، مصنوعات یا خدمات پیش کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ اور بھرپور مواقع موجود ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے ان کا مقصد اپنا کاروبار شروع کرنے والے پاکستانی نوجوانوں پر مشتمل اس جنریشن کو بااختیار بنانا ہے جو کلاؤڈ ٹیکنالوجیز سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقابلے میں 5 ٹریک پیش کیے جائیں گے، جن میں اے آئی اینڈ جینریٹو اے آئی، Fintech، Frontier ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، E-commerce & Connectivity، اور Sustainability & Environment شامل ہیں۔

گوگل کلاؤڈ اسٹارٹ اپ کمپیٹیشن پاکستان 2024 کے بارے میں مزید معلومات کے لیے techvalley.pk/startupcompetitionپر جائیں اور مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version