Advertisement

واٹس ایپ کا اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف

واٹس ایپ کا اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف

دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے گزشتہ برس اکتوبر میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب اسے آئی فونز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاس کیز کے تحت صارفین کے لیے واٹس ایپ پر پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان کرنا ممکن ہو جائے گا۔

پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جن کا استعمال آسان ہوگا جبکہ یہ زیادہ محفوظ ہوں گی کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوتیں۔

پاس ورڈز کے برعکس ایک پاس کی پاس کیز خودکار طور پر بنتی ہے اور اسے دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement

یہ فیچر ایسے علاقوں میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگا جہاں سیلولر سروس خراب ہوتی ہے مگر انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔

فی الحال آئی فونز کے لیے ایس ایم ایس لاگ ان کوڈ کو ہی مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، تو فون نمبر ہیک ہونے پر واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔

فیچر کیسے استعمال کریں؟

پہلے تو یہ یقینی بنائیں کہ آئی فون میں واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن موجود ہو۔

اس کے بعد آئی فونز میں واٹس ایپ میں یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز کو اوپن کریں۔

سیٹنگز میں اکاؤنٹ سیکشن میں جا کر پاس کیز کے آپشن کا انتخاب کرکے Create a passkey پر کلک کریں۔

Advertisement

اس کے بعد اسکرین پر نظر آنے والی ہدایات پر عمل کریں جس کے مطابق آپ آئی فون پاس کوڈ، فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی کو پاس کی کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
Next Article
Exit mobile version