Advertisement

واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے 2023 میں چیٹ لاک فیچر موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔

لاک کی گئی چیٹس تک رسائی سیکرٹ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔

مگر اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ صرف مین ڈیوائس (main device) میں ہی چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مگر اب اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے، اس فیچر کے تحت مین ڈیوائس میں لاک کی جانے والی چیٹ دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی لاک ہو جائے گی۔

Advertisement

تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے، چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں۔

یہ واضح رہے کہ لاک چیٹس کی لسٹ کو اوپن کرنے کے لیے سیکرٹ کوڈ کی ضرورت ہوتی ہے جس سے بھی تمام ڈیوائسز کی سیکیورٹی مضبوط ہوگی۔

یہ کہنا مشکل ہے اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version