Advertisement

انسٹاگرام میں 4 بہترین فیچرز متعارف

انسٹاگرام میں 4 بہترین فیچرز متعارف

سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں صارفین کے لئے 4 بہترین فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اِن فیچرز کے تحت صارفین زیادہ تخلیقی انداز سے اپنا مواد شیئر کر سکیں۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ چاروں میں سے سب سے زیادہ اہم فیچر Reveal اسٹیکرز کا ہے، ان اسٹیکرز کے استعمال سے کسی اسٹوری پوسٹ کا مواد دھندلا ہو جائے گا۔

اس مواد کو دیکھنے کے لیے ناظرین کو ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) بھیجنا پڑے گا۔

Advertisement

اس فیچر کا مقصد صارفین اور ان کے فالوورز کے درمیان رابطے بڑھانا ہے اور اسے استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔

بس اسٹوری تیار کرتے ہوئے اسٹیکرز پر کلک کریں اور وہاں Reveal آپشن کا انتخاب کریں۔

دوسرا فیچر کٹ آؤٹ ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے فون میں موجود تصاویر یا ویڈیوز کو ریلز یا اسٹوریز میں کاسٹیوم اسٹیکرز کی شکل میں استعمال کر سکیں گے۔

تیسرا فیچر ایڈ یورز میوزک ہے،اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے فالوورز کے ساتھ اسٹوریز میں گانوں کو اسٹیکرز کی شکل میں شیئر کر سکیں گے، یہ فیچر ایڈ یورز اسٹیکرز پر مبنی ہے۔

چوتھے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو ورچوئل Polaroid تصاویر میں تبدیل کر سکیں گے۔

فریمز نامی اس فیچر کا بنیادی مقصد پرانی پوسٹس کو شیئر کرنا ہے اور اس میں ٹائم اسٹمپ کا اضافہ بھی ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Next Article
Exit mobile version