Advertisement

پی ٹی اے نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کے تحت آن لائن مواد بلاک کرنا شروع کردیا

پی ٹی اے

پی ٹی اے نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کردیا

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے)  نے ویب مانیٹرنگ سسٹم(ڈبلیو ایم ایس)  کے تحت آن لائن مواد بلاک کرنا شروع کردیا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے 2369 یو آر ایل   اور 183 موبائل ایپلیکیشنز بلاک  کردیں۔

وزیر انچارج کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں تفصیلات بتا دیں۔ بلاک کی گئیں ویب سائٹس شہریوں کا ذاتی ڈیٹا ظاہر کرنے میں ملوث تھیں جبکہ  ایپلیکیشنز شہریوں کی شناختی معلومات پبلک کرنے میں ملوث تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کا ڈبلیو ایم ایس سسٹم ڈیپ پیکٹ انسپکشن کا حامل ہے۔ یہ سسٹم گیٹ وے لیول پر انٹرنیٹ ٹریفک کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نظام سے غیرقانونی مواد کو بلاک کرنے کا آغاز ہوگیا ہے۔ نظام کے ذریعے اداروں  کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والی آئی ڈیز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ نظام کے ذریعے پی ٹی اے مواد بلاکنگ میں خود کفیل ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version