یوٹیوب شارٹس میں گوگل لینز کا نیا فیچر، معلومات حاصل کرنا ہوا اور بھی آسان

یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ایک زبردست اور منفرد فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ اب صرف تفریح تک محدود نہیں رہے گا بلکہ معلومات حاصل کرنے کا بھی ذریعہ بن جائے گا۔
نئے فیچر کے تحت یوٹیوب شارٹس میں ’’گوگل لینز‘‘ کی سہولت شامل کی جا رہی ہے۔ اس ٹول کے ذریعے صارفین شارٹس ویڈیوز میں دکھائی دینے والی اشیاء، مقامات یا تحریروں کے بارے میں فوری تفصیلات جان سکیں گے۔
گوگل لینز ایک بصری شناختی نظام ہے جو اسکرین پر موجود کسی بھی چیز کو پہچان کر اس سے متعلقہ معلومات فراہم کرتا ہے۔
اب یہی سہولت یوٹیوب شارٹس کے ذریعے صارفین کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ ویڈیوز کے دوران کسی بھی منظر یا چیز کے بارے میں فوری طور پر جان سکیں۔
استعمال کا طریقہ:
یوٹیوب ایپ میں جب کوئی شارٹس ویڈیو چل رہی ہو تو ویڈیو کو Pause کریں اور اسکرین پر موجود ’’لینز‘‘ بٹن پر کلک کریں۔
جس عنصر کے بارے میں معلومات درکار ہوں، اس پر ٹیپ کریں اور گوگل لینز آپ کو چند لمحوں میں تصاویر، معلوماتی ویب لنکس یا متعلقہ تفصیلات دکھا دے گا۔
یہ فیچر بصری مواد کو بہتر سمجھنے، نئے مقامات یا اشیاء کے بارے میں سیکھنے اور یوٹیوب کو ایک زیادہ باعمل اور تعلیمی پلیٹ فارم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
فی الحال یہ سہولت صرف محدود صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں جاری کی گئی ہے تاہم یوٹیوب جلد ہی اسے عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے دستیاب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News