Advertisement

ایلون مسک کا بڑا فیصلہ؛ ایکس پر اشتہارات میں ہیش ٹیگز پر پابندی عائد

ایلون مسک کا بڑا فیصلہ؛ ایکس پر اشتہارات میں ہیش ٹیگز پر پابندی عائد

  ایلون مسک نے کہا ہے کہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اشتہارات میں اب ہیش ٹیگز کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ فیصلہ ایلون مسک کی جانب سے ہیش ٹیگز کو ’ایستھیٹک نائٹ میر‘ یعنی بصری بدصورتی قرار دیے جانے کے بعد سامنے آیا۔

ایلون مسک نے یہ اعلان ایکس پر اپنے اکاؤنٹ سے کیا۔ اس فیصلے کا اطلاق صرف اشتہارات پر ہوگا، یعنی عام صارفین بدستور اپنی روزمرہ پوسٹس میں ہیش ٹیگز کا آزادانہ استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم ایکس کے نئے اے آئی سسٹم ’گروک‘ کے مطابق ہیش ٹیگز کے بغیر بھی پوسٹس کو تلاش کیا جاسکتا ہے اور متعلقہ مواد تک رسائی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ ایکس پر ہیش ٹیگز طویل عرصے سے اشتہاری مہمات کا لازمی جزو رہے ہیں۔ مارکیٹرز ان کا استعمال مخصوص صارفین تک رسائی، برانڈ کی مقبولیت میں اضافے اور مہم کی کارکردگی ناپنے کے لیے کرتے ہیں۔

اب جب کہ اشتہارات سے ہیش ٹیگز کو ہٹا دیا گیا ہے، تو بہت سے برانڈز کو اپنی اشتہاری مہمات پر دوبارہ غور کرنا پڑے گا، خاص طور پر وہ کمپنیاں جو وائرل رجحانات یا برانڈڈ ٹیگ لائنز پر انحصار کرتی ہیں۔

ایلون مسک کی یہ پابندی بظاہر سادہ سی لگتی ہے، لیکن یہ ایکس کے اشتہاری نظام میں ایک  بڑی تبدیلی کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ آیا یہ قدم اشتہارات کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے یا اسے مزید پیچیدہ کرتا ہے، یہ وقت کے ساتھ واضح ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Next Article
Exit mobile version