واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب اپنے اسٹیٹس کو بنائیں رنگین اور موسیقی سے بھرپور!

واٹس ایپ، جو دنیا کی سب سے مقبول انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے، اس نے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین اب اپنے ٹیکسٹ اسٹیٹس کو اسٹیکرز اور پس منظر میں موسیقی شامل کر کے مزید پرکشش اور جذباتی بنا سکیں گے۔
مشہور ویب سائٹس کی رپورٹس کے مطابق یہ نئی سہولت صارفین کو اپنی احساسات، خیالات اور جذبات کا اظہار کرنے کا ایک منفرد اور مؤثر طریقہ فراہم کرے گی۔
صارفین اب محض الفاظ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اپنے اسٹیٹس میں مختلف دلکش اسٹیکرز اور اپنے پسندیدہ گانوں کو شامل کر کے اپنی پوسٹس کو زیادہ زندہ دل اور تخلیقی بنا سکیں گے۔
اس نئے فیچر کی خاص باتیں درج ذیل ہیں:
صارفین اپنے اسٹیٹس کے بیک گراؤنڈ میں میوزک شامل کر سکیں گے۔
متنوع اور رنگین اسٹیکرز کو اپنی مرضی سے منتخب کر کے اسٹیٹس میں شامل کر سکیں گے۔
اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے اجاگر کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایران کا واٹس ایپ پر الزام: کیا صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کو دیا جا رہا ہے؟
واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف ایک پیغام رسانی کا پلیٹ فارم بننا نہیں بلکہ صارفین کو جذبات، یادوں اور خیالات کے اظہار کا مکمل تجربہ فراہم کرنا ہے۔
یہ نیا فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے ٹرائل پر ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی تمام صارفین کے لیے عالمی سطح پر دستیاب کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News