عائشہ حبیب اسپیس اسٹیڈیز پروگرام 2025 کے لئے منتخب،پاکستان کافخربن گئیں

عائشہ حبیب / فائل فوٹو
عائشہ حبیب اسپیس اسٹیڈیز پروگرام 2025 کے لئے منتخب،پاکستان کافخربن گئیں۔ ان کاانتخاب بلاشبہ پاکستان کے لیے ایک قابل فخر سنگ میل ہے۔
عائشہ حبیب کا تعلق منڈی بہائوالدین سے ہے ۔ انہیں جنوبی کوریا میں منعقدہ اسپیس اسٹڈیز پروگرام 2025 کے لیے منتخب کیاگیاہے ۔
اس طرح انہوں نے تاریخ رقم کردی ہے، وہ پہلی پاکستانی ہیں جنہیں اسپیس اسٹڈیز پروگرام کےلئے منتخب کیاگیاہے۔
عائشہ حبیب کا کارنامہ عزم اور جذبے کی طاقت کو اجاگر کرتا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلندیوں کی حد نہیں ہے۔
مزید پڑھیں : فخر پاکستان ، قوم کی بیٹی پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں ؟
اس عالمی سطح پر مشہور خلائی اقدام کے تحت ان کا انتخاب پاکستان کے لیے خلائی تحقیق میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔
وہ دنیا کے روشن ترین ذہنوں میں سے قوم کی نمائندگی کریں گی۔ اور اسپیس ٹیکنالوجی میں ان گنت ملکی خواب کی تکمیل کاسبب بنیں گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News