Advertisement

واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی

اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی

میٹا کی ملکیتی میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک بڑا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے تحت صارفین اب یونیک یوزرنیم کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑسکیں گے۔ اس کے بعد فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.25.24.22 میں دیکھا گیا ہے اور یہ ابھی ترقی کے آخری مراحل میں ہے۔ یہ فیچر ٹیلیگرام جیسے پلیٹ فارمز کے ماڈل سے ملتا جلتا ہے اور صارفین کی پرائیویسی اور کنٹرول میں بڑی بہتری لائے گا۔

فیچر کیسے کام کرے گا؟

یوزرنیم بنائیں

صارفین کو 3 سے 30 حروف پر مشتمل ایک منفرد یوزرنیم منتخب کرنا ہوگا جس میں کم از کم ایک حرف لازمی ہوگا اور مخصوص علامات استعمال نہیں کی جاسکیں گی۔

Advertisement

ڈائریکٹ سرچ

’’چَیٹس‘‘ ٹیب میں نیا سرچ آپشن یوزرنیم کے ذریعے دوسرے افراد کو تلاش کرنے کی سہولت دے گا، چاہے وہ آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں نہ ہوں۔

نمبر چھپائیں

صرف یوزرنیم اور پروفائل تصویر نظر آئے گی۔ آپ کا فون نمبر اس وقت تک پوشیدہ رہے گا جب تک آپ خود شیئر نہ کریں۔

محفوظ چیٹ

یوزرنیم کے ذریعے شروع ہونے والی گفتگو بھی عام چیٹ کی طرح ہوگی اور اس میں میڈیا، وائس نوٹس اور دستاویزات بھیجنے کی سہولت ہوگی اور وہ بھی سب کچھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ۔

اضافی سیکیورٹی

Advertisement

محض یوزرنیم جاننے سے کوئی بھی آپ کو میسج نہیں بھیج سکے گا جب تک اس کے پاس متعلقہ کی موجود نہ ہو۔

اسپیم کنٹرول

واٹس ایپ اسپیم اور غیر ضروری میسجز روکنے کے لیے نئے سسٹمز استعمال کرے گا تاکہ صارفین محفوظ رہیں۔

یہ فیچر کیوں اہم ہے؟

ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی واٹس ایپ کے ان صارفین کے لیے انقلابی ہے جو گروپ چیٹس یا نئے لوگوں سے بات کرنے کے لیے اپنا فون نمبر دینے پر مجبور ہوتے تھے جس سے ان کے نمبر دیگر ایپس پر غلط استعمال یا اسکیمز کے ذریعے نقصان دہ سرگرمیوں کا شکار ہوسکتے تھے۔

یہ فیچر اختیاری ہوگا۔ صارف چاہے تو یوزرنیم بناکر استعمال کرے یا پرانے طریقے یعنی فون نمبر کے ذریعے۔ بیٹا ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد یہ اپڈیٹ آئندہ چند مہینوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
واٹس ایپ پر اسٹیٹس کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، نیا فیچر کونسا؟
ایپل نے آئی فون 17 سیریز کی لانچ ڈیٹ کا اعلان کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version