Advertisement

واٹس ایپ پر اسٹیٹس کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، نیا فیچر کونسا؟

واٹس ایپ پر اسٹیٹس کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، نیا فیچر کونسا؟

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئر کرنے والے صارفین کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کروانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس سے پرائیویسی کا کنٹرول مزید بہتر ہو جائے گا۔

میٹا کی ملکیت میں کام کرنے والی اس ایپلیکیشن نے رواں سال متعدد جدید فیچرز متعارف کروائے ہیں، جن کا مقصد نہ صرف صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ دیگر ایپس پر سبقت حاصل کرنا بھی ہے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی iOS صارفین کے لیے نیا فیچر “اسٹیٹس اپ ڈیٹس وِد کلوز فرینڈز” متعارف کرانے جا رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی قریبی دوستوں کی ایک مخصوص فہرست بنا سکیں گے، جس کے بعد اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف اسی منتخب لسٹ میں شامل افراد کو نظر آئیں گے۔

یہ فیچر انسٹاگرام کے ‘کلوز فرینڈز’ آپشن سے مشابہت رکھتا ہے، جہاں صارفین مخصوص افراد کے ساتھ اپنی پوسٹس اور اسٹیٹس شیئر کرتے ہیں۔

Advertisement

تاہم، معروف ٹیک ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے واضح کیا ہے کہ فی الحال یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے اور اس کی تمام صارفین تک دستیابی کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
ایپل نے آئی فون 17 سیریز کی لانچ ڈیٹ کا اعلان کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version