Advertisement

جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی

جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی

جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی ۔  اسپیس ایکس کے بانی اورٹیسلا کے سربراہ یہ خواہش اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘ پر ایک صارف کے پیغام کے جواب میں کہی۔

صارف نے سابق امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کا ایک قول شیئر کیا تھا۔ ایلون مسک نے جواب میں لکھا کہ میرے پاس صرف ایک پاسپورٹ ہے اور ہمیشہ امریکا ہی میرا وطن رہے گا۔

انہوں نے لکھاکہ میں یہیں جیوں گا اور یہیں مروں گا، یا پھر مریخ پر جو امریکا ہی کا حصہ ہوگا ۔

ایلون مسک کے اس بیان پر صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔

Advertisement

بعض نے سوال اٹھایا کہ اگر مریخ انسانوں کے  رہنے کے قابل ہے تو اس پر صرف امریکا کا ہی کنٹرول کیوں ہو؟۔

واضح رہے کہ اسپیس ایکس مریخ پر بسانے کے منصوبے کے تحت پہلے بغیر انسان کے مشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

تاہم بعض امریکی مریخ کو ابھی سے امریکا کا حصہ قرار دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ جس نے عالمی سطح پر بے چینی کی لہر پیدا کررکھی ہے۔

ایلون مسک کے اس جواب پر بھی نئی بحث چھڑ چکی ہے ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version