زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری

ماہرینِ فلکیات نے ہماری کہکشاں مِلکی وے کی اب تک کی سب سے تفصیلی اور حیران کن کم تعدد ریڈیو تصویر جاری کر دی ہے، جس میں کہکشاں کی ساخت اور توانائی کے نئے پہلو نمایاں کیے گئے ہیں۔
یہ تصویر 18 ماہ کے طویل عرصے میں تیار کی گئی، جس کے دوران ماہرین نے 40 ہزار گھنٹوں سے زائد مشاہدات ریکارڈ کیے۔
اسے اب تک کی سب سے بڑی لو فریکوئنسی ریڈیو کلر امیج قرار دیا جا رہا ہے، جس میں جنوبی نصف کرہ کا وسیع منظر پیش کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس تصویر میں ریڈیو ویو لینتھ کی وسیع رینج دیکھی جا سکتی ہے جو ہماری کہکشاں میں ستاروں کی پیدائش، ارتقاء اور اختتام کے عمل کو سمجھنے کے نئے زاویے فراہم کرتی ہے۔
یہ شاندار فلکیاتی کامیابی یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا اور کرٹن یونیورسٹی کے اشتراک سے قائم ادارے انٹرنیشنل سینٹر آف ریڈیو آسٹرونومی ریسرچ کے سائنسدانوں نے حاصل کی۔
ریسرچ سے وابستہ پی ایچ ڈی طالبہ سِلویا مینٹوونانی نے بتایا کہ یہ جاندار اور حیرت انگیز تصویر ہماری کہکشاں کو کم ریڈیو فریکوئنسیز پر ایک نئے انداز سے ظاہر کرتی ہے، یہ تحقیق نہ صرف فلکیات بلکہ کائناتی توانائیوں کے مطالعے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

