Advertisement

ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے ٹک ٹاک ایوارڈز شو کے انعقاد کا اعلان کر دیا

ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے ٹک ٹاک ایوارڈز شو کے انعقاد کا اعلان کر دیا

ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے  ٹک ٹاک ایوارڈز شو کے انعقاد کا اعلان کر دیا ۔  اس حوالے سے تقریب 18 دسمبر کو ہالی ووڈ پیلڈیئم، لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔

یہ ایوارڈ شو ٹک ٹاک ایپ کے علاوہ ٹیوبی (Tubi) پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ شو اگلے روز ٹیوبی پر آن ڈیمانڈ بھی دستیاب ہوگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق یہ ایوارڈ شو تخلیق کاروں اور فنکاروں کی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

تقریب میں ریڈ کارپٹ، براہِ راست پرفارمنسز اور درجنوں معروف تخلیق کاروں پر مشتمل ناظرین شریک ہوں گے۔

ایوارڈز کی کیٹیگریز

Advertisement

ایوارڈز میں مختلف کیٹیگریز شامل ہیں جن میں ’کری ایٹر آف دی ایئر‘ (سال کا بہترین تخلیق کار)، ’ویڈیو آف دی ایئر‘، ’میوز آف دی ایئر‘، ’بریک تھرو آرٹسٹ آف دی ایئر‘، ’اسٹوری ٹیلر آف دی ایئر‘، ’ٹک ٹاک فار گُڈ ایوارڈ‘، ’ایم وی پی آف دی ایئر‘، ’اوکے سلے ایوارڈ‘ اور ’ٹک ٹاک لائیو کری ایٹرز آف دی ایئر‘ شامل ہیں۔

ووٹنگ پورٹل

صارفین 18 نومبر سے شروع ہونے والے ایک نئے ووٹنگ پورٹل کے ذریعے اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو ووٹ دے سکیں گے۔

اگرچہ یہ ٹک ٹاک کا امریکا میں پہلا ایوارڈ شو ہوگا۔ تاہم کمپنی اس سے قبل جرمنی، میکسیکو، کوریا اور دیگر ممالک میں اسی نوعیت کی تقریبات منعقد کر چکی۔

کمپنی کا موقف

ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اسٹیج پر پیش کیے جانے والی ٹرافیز اپنی رنگین روشنی ان تخلیق کاروں پر ڈالیں گے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس اقدام سے ٹک ٹاک خود کو صرف ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بجائے تفریحی صنعت کا ایک اہم حصہ کے طور پر منوانا چاہتا ہے۔

کیونکہ یہ پلیٹ فارم دنیا بھر کے کئی ابھرتے ہوئے فنکاروں اور اداکاروں کے لیے نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version