Advertisement

دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار

دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار

اسی کی دہائی میں نائٹ رائیڈر نامی ایک امریکی ٹی وی سیریز کافی مقبول تھی جس میں ہیرو کے پاس کار ہوتی ہے جو انسانوں کی طرح باتیں کرنے کے ساتھ  اسے مشورے بھی دیتی ہے تاہم تینتالیس برس بعد جنرل موٹرز نے یہ خواب سچ کر دکھایا۔

جنرل موٹرز نے شنگھائی میں ایک ایسی کار متعارف کرائی ہے جس میں ذہین ہولوگرافک اسسٹنٹ موجود ہے جو دوران ڈرائیونگ کار سوار  کو مفید معلومات اور تفریح فراہم کرتا ہے۔

بیوک الیکٹرا اوربٹ نامی اس گاڑی میں کرسٹل بال سے مشابہت رکھنے والا ہولوگرافک اسسٹنٹ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک معاون کے طور پر کام کرتا ہے، یہ ہولوگرام ڈرائیور سے دوران ڈرائیونگ بات چیت کر سکتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کار خود زندہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی میں ورلڈ اے آئی کانفرنس کا آغاز؛ انسان نما روبوٹس کی حیران کن نمائش

Advertisement

ڈیش بورڈ پرنصب یہ ہولوگرافک اسسٹنٹ گاڑی کا دماغ ہے اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ سسٹم  کئی افعال سرانجام دیتا ہے مثلاً گاڑی کے درجہ حرارت اور آب و ہوا کو ایڈجسٹ کرنا،  موسیقی، لائٹنگ وغیرہ کو کنٹرول کرنا، بغیر کسی بٹن کو چھوئے آواز یا ہاتھ کے اشاروں کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا شامل ہے، اس کے علاوہ یہ وقت کے ساتھ آپ کی ڈرائیونگ کی طریقہ، عادات اور پسندیدہ چیزوں کو سیکھ کر اپنائیت کا احساس دلاتا ہے۔

یہ ہولوگرام نہ صرف مسلسل حرکت کرتا ہے بلکہ آپ کی باتوں کا جواب بھی دیتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے خود زندہ ہو۔ اسی لیے اسے لیونگ ہولوگرام کہا جاتا ہے، یہی خصوصیت بیوک الیکٹرا اوربٹ کو جنرل موٹرز کی دیگر گاڑیوں سے منفرد بناتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version