مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 100 روز، وینا ملک کا پیغام

مقبو ضہ کشمیرمیں کر فیو کو آج سو روز ہو گئے ہیں،اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا پرپیغام جاری کرکے اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی اور سوئی ہوئی عالمی برادری کو بیدار کر نے کےلئے ایک قدم اٹھا یا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 100 روز سے بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
پاکستان شو بزانڈسٹری کی نا مور اداکارہ وینا ملک نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ناانصافی، ظلم، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو 100 روز گزر گئے، ظلم اور ناانصافی سے بڑھ کر 100 دن سے مسلسل عالمی طاقتوں کی خاموشی قابل افسوس ہے، بھارت کو کشمیر میں کرفیو اور ظلم پر شرم کرنی چاہیے۔
100 days of injustice, 100 days of oppression, 100 days of blatant human rights abuse, 100 days of injustice. But you know what’s more painful 100 days of silence from the international community. Shame. #100DaysOfCurfew
Advertisement— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 11, 2019
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وینا ملک نے بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اُن کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
عالمی خواتین تنظیموں کی خاموشی پر بھی وینا ملک نے کہا تھا کہ کشمیری خواتین کے ساتھ بھارت کے جانب سے یہ سلوک عالمی خواتین تنظیموں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

