Advertisement

ماں تیری عظمت کو سلام ،دنیا بھرمیں آج ماؤں کا عالمی دن

عالمی

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

پاکستان اور اطالیہ سمیت اکثر ممالک یہ دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے اور کئی ایسے ممالک بھی ہیں جو یہ دن جنوری ،مارچ ،نومبر یا اکتوبر میں مناتے ہیں۔

اس دن کو منانے کا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ کے لیے ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت اور اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے عقیدت، احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے ۔

عورت کو قدرت نے کبھی بیٹی، کبھی بہو اور کبھی بہن کا روپ عطا کیا لیکن ماں کے درجے پر فائز ہوتے ہی ہر عورت اپنی ذات کو بھلاتے ہوئے اپنی تمام تر زندگی صرف ماں کے ہی روپ میں دکھائی دیتی ہے ۔

دنیا کا ہر رشتہ اپنی محبت کے عوض کچھ نہ کچھ ضرور طلب کرتا ہے لیکن ماں ایک ایسے شجر کا نام ہے جواپنی اولاد کو پھل بھی دیتی ہے اور چھاؤں بھی فراہم کرتی ہے لیکن کبھی بدلے میں کچھ طلب نہیں کرتی ۔

Advertisement

ضرورت اس امر کی ہے کہ سال کا صرف ایک دن اس عظیم و پُرشفقت ہستی کے لیے مخصوص نہ کیا جائے بلکہ ہر روز ماں کے انمول رشتے کوخراج عقیدت پیش کر کے اور اس کی خدمت کے ذریعے رب کائنات کو بھی راضی کیا جانا چاہیے ۔

یاد رہے کہ ماﺅں کے عالمی دن منانے کی تاریخ بہت قدیم ہے اور اس کا سب سے پہلے یونانی تہذیب میں سراغ ملتا ہے جہاں تمام دیوتاوں کی ماں ”گرہیا دیوی“ کے اعزاز میں یہ دن منایا جاتا تھا۔

سن 1907ء میں فلاڈیفیا کی اینا جاروس نے اسے قومی دن کے طور پر منانے کی تحریک چلائی جو بالآخر کامیاب ہوئی اور 1911ء میں امریکہ کی ایک ریاست میں یہ دن منایا گیا۔

ان کوششوں کے نتیجے میں 8 مئی 1914ء کو امریکہ کے صدر ووڈرو ولسن نے مئی کے دوسرے اتوار کو سرکاری طورپر ماؤں کا دن قراردیا، اب دنیا بھر میں ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو یہ دن منایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version