آصف زرداری نے بختاور کو شادی پر کیا بیش قیمت تحفہ دیا؟

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو شادی کے موقع پر نئے گھر کا تحفہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو کو دئیے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، بختاور بھٹو زرداری کو ہاتھ کی کڑھائی سے تیار کرائے گئے تھری ملبوسات پیش کئے گئے ہیں جبکہ بختاور بھٹو کے لئے ہاتھ کی کڑھائی سے تیار کردہ تھری گھا گھرا بھی تحفے میں دیئے گئے ہیں۔
خصوصی طور پر تیار کردہ تھر کے ڈریسز کئی ماہ سے تیار ہورہے تھے، تھر میں دلہنوں کے روایتی طور پر دئیے جانے والے ثقافتی تحائف بھی بختاور بھٹو کے لئے تحفے کے طورپر دئیے گئے ہیں جبکہ آصف زرداری کے دیرینہ دوست ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے خصوصی طور پر بختاور بھٹو کے لئے تھری ثقافتی ڈریسز تیار کرائے۔
بختاور بھٹو نے دلکش رنگوں سے مزین گفٹ ملنے پر شکریہ کا پیغام بھی بھجوایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News