اسمارٹ فون سے زندگی میں ہونے والے نقصانات

آج 2021 میں ہر چیز ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر زندگی گزارنہ آج کے دور میں مشکل بھی ہے۔
اس کے برعکس ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ کسی بھی چیز کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہےاور یہی وجہ ہے کہ آج دنیا میں سب سے زیادہ استعمال اسمارٹ فونز کا ہوتا ہے اور اسی سے انسانوں میں طبی خرابیاں دیکھنے میں آتی ہیں۔
تنہائی کا احساس
موبائل فون کے استعال سے بچوں میں تنہائی کی بیماری پیدا ہوتی ہے البتہ اتنا ضرور ہے کہ اس سے بچوں میں تنہائی کی علامات پیدا ہوسکتی ہیں۔
حادثات ہونا:
لوگ آج کل اسمارٹ فون کا استعمال بہت زیادہ کرنے لگے ہیں جس کے باعث وہ چلتے پھرتے صرف فون میں اسکرالنگ کرنے میں ہی مصروف رہتے ہیں۔
اسمارٹ فون میں ہر وقت مگن رہنے کے باعث اردگردکے حالات کا اندازہ لگانا کافی حد تک مشکل ہوجاتا ہے اور انسان کسی قسم کے حادثے کا شکار ہوجاتا ہے۔
آنکھوں میں جلن ہونا:
اسمارٹ فون کو طویل وقت تک دیکھنا آنکھوں میں جلن کا سبب بن سکتا ہے، جس کا فوری علاج نہ کیا جائے تو وہ بینائی کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔
سر میں درد ہونا:
موبائل سے نقصان دہ شعاعوں کا اخراج اور فون کی تیز لائٹ کے ساتھ آنکھوں کو آرام دیے بغیر موبائل کا مسلسل استعمال کرنا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News