معروف بھارتی اداکارہ نے ڈائریکٹر سے خفیہ شادی کر لی

بھارت کی معروف اداکارہ انگیرہ دھر اور فلمسازو ہدایتکار آنند تیواری نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اور ہدایتکار آنند تیواری اور اداکارہ انگیرہ دھر نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرکے شادی کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے فلمساز و ہدایتکار نے تصویروں کے عنوان میں لکھا کہ 30 اپریل کو میں اور انگیرہ نے اپنی دوستی کو شادی میں بدل دیا۔
آنند تیواری اور انگیرا دھر کی شادی کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید رد عمل سامنے آرہے ہیں۔
آنند تیواری اور انگیرا دھر نے نیٹ فلکس فلم ‘لیو فی اسکوائر فٹ’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

