کونسے گلاس میں پانی زیادہ مقدار میں موجود ہے؟ معمہ حل کریں

صارفین کی دماغی صلاحیت کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ہم ایک اور پہیلی لے کر آئے ہیں جسے دیکھ کر آپ کو یہ بتانا ہے کہ کس گلاس میں پانی زیادہ مقدار میں موجود ہے۔
اوپر دی جانے والی تصویر میں 4 عدد گلاس موجود ہیں جس میں پہلے گلاس میں ایک شاپنر موجود ہے جبکہ دوسرے گلاس میں گیند موجود ہے۔
اسی طرح تیسرے نمبر کے گلاس میں ایک پین ہے اور چوتھے نمبر کے گلاس میں پیپر پن موجود ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر یا پہیلی کا درست جواب اب تک 10 میں سے صرف چند لوگ ہی دے سکے بقیہ تمام کے جواب غلط ثابت ہوئے ہیں۔
آپ ناظرین بھی اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس کا جواب دیں، ویسے اس کا جواب آپ کو نیچے بھی مل جائیگا۔
اگر آپ کو جواب مل گیا ہے تو آپ واقعی ذہین ہیں لیکن اگر نہیں ملا تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پم آپ کی مدد کرینگے۔
اس پہیلی کا جواب گلاس نمبر 4 ہے کیونکہ اس میں پیپر پن موجود ہے جو کہ وزن میں بہت ہلکی معلوم ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

