آسمانی بجلی گرنے سے چلتی گاڑی تباہ، ڈرائیور کے ساتھ کیا ہوا؟ کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

دنیا بھر میں آسمانی بجلی گرنے کے کئی واقعات ہوتے رہتے ہیں جن کی خبریں آئے دن اخباروں اور ٹی وی پر دکھائی اور بتائی جاتی ہیں۔
ایسے واقعات میں آج تک ہزاروں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن ایسا بہت ہی کم ہوا ہے کہ بجلی گرنے کی کوئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہو یا کسی نے اس منظر کو قید کیا ہو۔
لیکن آج ہم ایک ایسی ویڈیو کی بات کریں گے جس میں بجلی گرنے کے شکار ہونے والے شخص نے از خود اس ویڈیو کو بنایا ہے۔
جی ہاں! ایسا ایک واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں جیک فوریکر نامی شہری کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے اپنی گاڑی سے ایک ایسے منظر کو قید کیا جس میں چلتی گاڑی پر آسمانی بجلی گرنے کا خطرناک حادثہ پیش آیا اور اس گاڑی میں یہ شخص بطور ڈرائیور موجود تھا۔
اس شخص نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مہنگی گاڑی میں اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا اور پھر اچانک آسمانی بجلی آگری۔
انہوں نے بتایا کہ اس قدرتی آفت سے مجھے لگا کوئی دھماکا ہوا ہے جبکہ آسمانی بجلی سے میری گاڑی تقریباً ناکارہ ہوچکی تھی۔
واقعے کے جزوی مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

