Advertisement

ایک ایسا درخت جو آدھا پاکستان میں ہے اور آدھا بھارت میں

1947 میں برصغیر کے 2 حصے ہوئے تھے جس میں سے ایک حصہ پاکستان کے نام سے منسوب ہوا تھا اور دوسرا حصہ بھارت کے نام سے۔

لیکن ایسے کچھ مقامات موجود ہیں جو آدھے پاکستان اور آدھے بھارت کے حصے میں تقسیم ہوئے ہیں ۔

آج اس آرٹیکل میں ہم ایسی ہی ایک جگہ کے متعلق بات کریں گے جس کا آدھا حصہ پاکستان میں ہے اورآدھا بھارت کے حصے میں شامل ہوتا ہے۔

سیالکوٹ بارڈر پر ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں ڈھیر سارے پتھروں کو زمین پر رکھ کر دونوں ملکوں کی سرحد بنائی گئی ہے، پتھروں کی لائن کے درمیان ایک بہت پرانا پیپل کا درخت بھی موجود ہے۔

اس درخت کو اس لئے یہ کہا جا تا ہے کہ یہ درخت آدھا ہندوستان میں ہے اور آدھا پاکستان میں کیونکہ اس کے درمیان سے پتھروں کی یہ لائن گزر رہی ہے جو دونوں ملکوں کی حدود کا تعین کرتی ہے۔

Advertisement

اگر ہم یہاں سے بارڈر پار جاتے ہیں مقبوضہ کشمیر کا علاقہ شروع ہو جائے گا ۔اس بارڈر پر کہیں تو باڑ لگا دی گئی ، کہیں بڑے بڑے دروازے لگا دیے گئے اور کہیں یہ پتھروں کی لائن۔

لیکن ابھی تک یہ بات صحیح سے معلوم نہیں ہو سکا کہ اس بزرگ درخت نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خود ہی اس لائن کو بھی اپنے پھیلاؤ میں لے لیا یا پھر جب بٹوارا ہوا تو یہ درخت ایک چھوٹا ساپودا ہو تو یہ پتھروں کی لائن اس کے بیچ میں سے خود اس وقت کی سرکار نے گزار دی ہو یہ سوچ کر کے آنے والے وقت میں یہ ایک طاقتور درخت بنے گا اور لوگوں کو سایہ فراہم کرے گا ۔ اس لیے اسے کاٹا نہ گیا ہو۔

واضح رہے کہ اس درخت کی شاخیں بھی دونوں ملکوں کی طرف ہیں جس کے باعث ہر ملک یہ دعویٰ کرتا ہے کہ یہ درخت اس کی ملکیت ہے پر ابھی تک یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ آخر اس درخت کو کس ملک کی ملکیت سمجھا جائے۔ لیکن انسانی سوچ کے مطابق یہ درخت تو دونوں ہی ملکوں کی ملکیت ہے کیونکہ دونوں ملکوں کی سرحدوں پر واقع ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version