لینڈ سلائیڈنگ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لیڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ہونا کوئی نیہ بات نہیں ہے، یہ ایک قدرتی عمل ہے اور یہ کبھی بھی کسی بھی وقت اچانک رونما ہونے والے واقعات ہوتے ہیں۔
حال ہی میں لینڈ سلائیڈنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس کی وائرل ویڈیو نے صارفین کے دل دہلا دیئے ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پہاڑ سے اچانک مٹی کے تودے اور بڑی سی پتھریلی چٹان ٹوٹ کر گرتی ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ سے مبینہ طور پر زیر زمین پانی کی پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مٹی کے تودے زوردار آواز کے ساتھ نیچے سڑک پر گرتے ہیں اور وہاں کھڑے سیاح اس منظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کررہے ہیں۔
ویڈیو میں ایک منظر تو بہت ہی خطرناک ہے کہ پہاڑ ٹوٹنے کے ساتھ ہی صرف چند لمحوں قبل ایک موٹر سائیکل سوار سڑک پر سے گزر رہا ہے لیکن وہ معجزاتی طور پر وہ کسی نقصان سے محفوظ رہا۔
خیال رہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی اصل وجہ قدرتی طور پر زمین کے اندرونی اسکیلز کا تبدیل ہونا ہے۔
پہاڑی علاقوں میں اسطرح کے واقعات ہونے کا خدشہ عام جگہ سے زیادہ اور خطرناک ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

