Advertisement

وہ 5 مشہور کرکٹر جو لذیذ کھانا بنانے میں کسی شیف سے کم نہیں

چاہے دور کوئی بھی ہو، ہر دور میں مردوں نے بھی کھانا بنایا ہے اور عورتوں نے بھی کھانا بنانے میں مہارت حاصل کی ہے۔

مردوں کا کھانا بنانا کوئی معیوب بات نہیں ہے بلکہ کہا یہ جاتا ہے کہ  عورتوں کی نسبت مردوں کے ہاتھ میں ذائقہ زیادہ اچھا ہوتا ہے۔

آج کی تاریخ میں کوئی بھی بڑے ہوٹل کا کچن دیکھ لیں تو وہاں عورتوں کی نسبت مرد خضرات کام کرتے اور مہارت سے کھانا بناتے نظر آتے ہیں۔

اس دور جدید میں کھانا بنانے کے عمل کو ایک مکمل ڈگری کا درجہ دیدیا گیا ہے اور جو کوئی بھی اس ڈگری کو حاصل کرلیتا ہے وہ شیف کہلاتا ہے۔

لیکن آج ہم ان شیفس کی بات کریں گے جو ڈگری حاصل کئے بناء ہی لذیذ کھانا بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

Advertisement

وہ تمام شیفس دراصل کرکٹ کی دنیا کے ہیروز ہیں جو اپنے اور اپنے گھروالوں کے لئے کھانا بناتے ہیں اور اس پر پوری مہارت بھی رکھتے ہیں۔

شاہد آفریدی:

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹی اسمارہ کے ساتھ ایک تصویر گردش کرتی نظر آتی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انتہائی اچھے موڈ میں اپنی بیٹی کو اپنے ہاتھ سے بنا ہوا کھانا کھلا رہے ہیں۔

سچن ٹینڈولکر:

دنیا میں ماسٹر بلاسٹر کے نام سے جانے جانے والے سچن ٹینڈولکر کافی بہت اچھی بناتے ہیں

Advertisement

 

Advertisement

انٹرینشنل کافی ڈے پر انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی بناتے ہو ئے ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ وہ صبح کی پہلی کافی اپنے ہاتھ کی بنی ہوئی ہی پیتے ہیں۔

سرفراز احمد:

قومی ٹیم کے آج کے دور کے سب سے زیادہ مقبول سابق کپتان سرفراز احمد پاستہ بہت اچھا بنا لیتے ہیں۔

انکی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ پاستہ بناتے دیکھائی دے رہے ہیں ،انکی یہ ویڈیو انکی اہلیہ نے سوشل میڈیا کی زینت بنائی اور ویڈیو کویہ کیپشن بھی دے ڈالا کہ “سرفراز کے گھر ہونے کے فوائد”۔

ویڈیو میں سرفراز کو مکمل پاستہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو کے آخر میں یہ پاستہ اوون میں رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاستہ 20 منٹ بعد تیار ہو جائے گا۔

اظہر علی:

کورونا واےرس کا شکار ہونے والے اظہر علی نے اپنے قرنطینہ کے دوران کچن میں لذیز دال بنائی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ قرنطینہ میں وقت گزارنے کیلئے انہوں نے دال بنائی ورنہ کھانا فریج میں پڑا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version