دلہن شادی کیلئے خود گاڑی چلا کر ہال پہنچ گئی ، ویڈیو وائرل

شادی میں لڑکی کو بڑی شان سے لایا جاتا ہے لیکن ایک ایسی بھی شادی ہوئی ہے جس میں دلہن خود اپنی شادی میں گاڑی چلا کر آئی ہے۔
سوشل میڈیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں کوئی بھی نئی اور انوکھی چیز، ویڈیو یا تصویر کو وائرل ہونے میں دیر نہیں لگتی ہے ۔
صارفین اس تصویر یا ویڈیو کا راتوں رات اس قدر وائرل کر دیتے ہیں کے اپ لوڈ کرنے والے کو اس بات کا انداز بھی نہیں ہوتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو کے حوالے سے ہم آپ کو بتائیں گے جس میں دلہن شادی کیلئے خود گاڑی چلا کر ہال پہنچ گئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس پہنے انتہائی خوش دلہن کو کار چلاتے اور جھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن کے مطابق دلہن کو جب شادی کے مقام تک پہنچنے کا انتظار نہ ہو رہا ہو تو سب کچھ ہاتھ میں لیے خود پہنچ جائے۔شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین کی جانب سے دیکھا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News