وادئ ہنزہ میں رقص کرنے والا گلگتی بچہ کیسے وائرل ہوا؟

کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک گلگتی بچہ کافی وائرل ہوا تھا جو کہ برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑوں کے درمیان رقص کر رہا تھا۔
اس بچے کی ویڈیو راتوں رات سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوئی تھی جو کہ اس کے مشہور ہونے کا سبب بھی بنی تھی۔
لیکن صرف ڈانس کرنا اس کے مشہور ہونے کی وجہ تھی؟ اس حوالے سے آج کچھ معلومات آپ کو فراہم کرینگے۔
اس بچے کا نام رضا داد ہے جس کا تعلق ہنزہ سے ہے جو کہ اس وقت ڈانسر بچے کے نام سے مشہور ہیں۔
اپنے مشہور ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رضا داد نے بتایا ہے کہ ایک روز وہ ایسی ہی روایتی انداز میں ڈانس کر رہے تھے کہ ان کی خالہ نے ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔
رضا داد نے بتایا کہ سوشل میڈیا صارفین کو میرا ڈانس اور انداز بہت پسند آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ اتنی وائرل ہوگئی کہ یونیسف نے بھی اپنے سوشل اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کیا تھا۔
جس کے بعد سے رضا داد کو ڈانسر بچے کے نام سے جانا جاتا ہے اور رضا داد بھی اپنی ثقافتی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسی فیلڈ میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
رضا داد ایک خوش نما اور تازہ دم چہرہ اور اس بچے کی مسکراہٹ ہزاروں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ کا باعث بنی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

