کنسرٹ میں بھگدڑ، منگیتر کو بچانے کی کوشش میں 1 پاکستانی جاں بحق

امریکی ریاست ہیوسٹن میں جاری کنسرٹ میں بھگدڑ کے دوران اپنی منگیتر کو بچانے کی کوششوں میں 1 پاکستانی نژاد امریکی شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہیوسٹن میں ہونے والے میوزک کنسرٹ میں اچانک ہونے والی بھگدڑ کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دانش نام کا پاکستانی – امریکی شہری بھی شامل تھا۔
اس حوالے سے دانش کے بھائی عمار نے بتایا ہے کہ ان کا بھائی افراتفری میں اپنی 25 سالہ منگیتر سے الگ ہوگیا تھا اور اس دوران کوئی ان کی مدد کرنے کو تیار نہیں تھا۔
ان کے بھائی نے بتایا ہے کہ اس دوران جب دانش کے پاس ایمبولینس پہنچی اور انہیں طبی امدا دینے کی کوشش کی گئی تو وہ پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی شہری دانش اپنی منگیتر اولیویا کو بھگدڑ کے دوران بچاتے ہوئے جاں بحق ہوئے ہیں جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کنسرٹ کے عہدیداروں کی جانب سے اس واقعے کی تفتیش جاری ہے لیکن فی الحال اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

