بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہن اور آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔
اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بختاور نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب حاکم ایک ہفتے کا تھا۔
بختاور کی جانب سے بیٹے کی تصویر پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بچے کے لئے دعائیہ کلمات کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر کو ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کیا۔
بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام اپنےمرحوم ماموں کی نسبت سے ‘میر ‘جب کہ دادا کی نسبت سے ‘حاکم’ رکھاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

