لگژری گاڑی میں ہوئی رخصتی وہ بھی صرف 163 روپے میں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی خاطر آج کل لوگ ہر حد سے گزر جاتے ہیں اور لاکھوں روپے خرچ کرنے سے بھی نہیں ڈرتے ہیں۔
کبھی کوئی بارات میں ارطغرل کے انداز میں انٹری کرتا ہے تو کبھی کرین کی مدد سے انٹری کی جاتی ہے۔
یہ سب کھیل تماشے غیرضروری اور صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کیے جاتے ہیں لیکن ایک ایسی بارات بھی نظر میں آئی ہے جس نے کچھ نا کر کے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
یہ ایک ایسی بارات تھی جس میں دلہن کی رخصتی کے لئے لگژری گاڑی ایک سواری کے طور پر منگوائی گئی تھی۔
ایک کریم ڈرائیور کی پوسٹ کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اس ایک رخصتی کے متعلق بتایا ہوا تھا۔
اس پوسٹ میں ڈرائیور اور بک کروانے والے کی چیٹ بھی شامل ہے اور ساتھ ہی پورا احوال بھی بیان کیا گیا ہے۔
پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک رائڈ بک کی گئی تھی جس کا پک کریم آباد سے تھا اور اسے لالو کھیت لے کر جانا تھا۔
جب رائڈ بک کی گئی تو بک کرنے والے نے ڈرائیور کو کال کر کے کہا کہ آپ رائڈ شروع کردیں ہم 5 منٹ میں آرہے ہیں اور ڈرائیور نے ایسا ہی کیا اور انتظار کرنے لگا ۔
ڈرئیور اس وقت بہت حیران ہوا جب کچھ لوگوں نے گاڑی کو پھولوں سے بھر دیا اور اس میں دلہن کی رخصتی کروا کر اسے لے گئے۔
جب رائڈ لالو کھیت پر ختم ہوئی تو اس کا کرایہ 163 روپے بناتھا اور یہ گاڑی بھی لگژری تھی ۔
یہ آج کل کے نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہے جو کہ اپنی شادیوں میں غیرضروری طور پر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News