Advertisement

جعلی نوٹوں کو پکڑنے کا انتہائی آسان طریقہ جانیں

نوٹوں یا کرنسی کے معاملات میں جعل سازی اور لوگوں کو دھوکہ دینے والے لوگوں کی کمی نہیں ہے ۔

اس سے بچنے اور ان تمام حرکات کی روک تھام کے لئے اسٹیٹ بیک آف پاکستان نے اپنے تمام تر قوانین سخت کردیئے ہیں۔

اس کے علاوہ نوٹوں کا ڈیزائن بھی کچھ اس طرح تبدیل کیا ہے کہ اس قسم کے جعلی نوٹوں کی چھپائی مشکل  یا شاید ناممکن ہوجائے۔

اسٹیٹ بیک کی جانب سے جعلی نوٹوں کی پہچان کے لئے چند سیکیورٹی فیچر بتائیں گئے ہیں اور ساتھ ہی تمام متعلقہ بینک کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں کہ ان تمام فیچرز کو نمایاں کر کے لوگوں کی ہدایت کے لئے چسپاں کیا جائے۔

آسان نکات :

Advertisement

اگر جھنڈا اپنا رنگ نہ بدلے تو وہ نوٹ جعلی ہے۔

ایک نوٹ پر قائداعظم کی تصویر کے قریب مالیت کا ہندسہ چھپا ہوتا ہے۔

اس چھپے ہونے ہندسے کی تصویر کو دیکھنے کے لیے نوٹ کو روشنی کے سامنے لاکر دیکھیں وہ ہندسہ جادوئی انداز میں نمودار ہوجائے گا۔

نوٹوں کا ہندسہ اردو رسم الخط میں نوٹ کے بائیں جانب اوپر پرنٹ ہوتا ہے۔

جب آپ کسی سطح پر نوٹ کا جائزہ لیتے ہیں تو یہ ہندسہ نامکمل اعداد کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔

جب نوٹ کو اٹھا کر دیکھا جائے اور اس پر سے روشنی آر پار ہو تو یہ ہندسہ مکمل نظر آتا ہے۔

Advertisement

جعل ساز یہ فیچر گہری اور ہلکے رنگوں میں پرنٹنگ کے ذریعے شامل کرتے ہیں مگر ہاتھ میں اٹھا کر دیکھنے کی صورت میں یہ جعلی نوٹ اصل کی طرح تبدیل نہیں ہوپاتا۔

کرنسی نوٹوں میں مزید متعدد فیچرز بھی اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں جن کو چیک کرنے پر آپ نوٹوں کی شناخت کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version