شترمرغوں نے مارکیٹ پر ہلہ بول دیا، ویڈیو وائرل

شترمرغ ایک انتہائی خطرناک پرندہ ہے اور یہ ایک نایاب نسل بھی ہے تاہم اسکی انسانی آبادی میں موجودگی کسی کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوتی نظر آئی ہے جس میں کئی سارے شترمرغ کو ایک ساتھ سڑک پر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ساتھ 83 شترمرغ سڑک پر بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کی ویڈیو آس پاس موجود افراد نے بنائی ہے۔
یہ ویڈیو چین کے ایک شہر کی ہے جہاں کے ایک فارم سے یہ تمام شترمرغ ایک ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔
دراصل ہوا یہ تھا کہ فارم کا مالک ٹھیک طرح سے دروازہ بند کرنا بھول گیا تھا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فارم میں موجود تمام شترمرغ بھاگ کر مارکیٹ والے علاقے میں آگے۔
بعدازاں ان تمام تشرمرغ کو مقامی انتظامی کی مدد سے پکڑ کر واپس فارم لے جایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

