Advertisement

اب چائے ملے گی کرپٹو کرنسی کے عوض

کرپٹو کرنسی

کرپٹو کرنسی کے لئے مانا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا مستقبل ہے اور آنے والے وقتوں میں پیسے کے بجائے اسی پر تجارتی امور طے پائے جائینگے۔

یہی وجہ ہے کہ اسکی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کی مدد سے ٹریڈنگ بھی کی جارہی ہے۔

اسی سوچ کو دماغ میں رکھتے ہوئے پاکستان کے 26 سالہ کاروباری شہری نے لندن میں برطانیہ کا پہلا کرپٹو چائے کیفے کا آغاز کیا ہے ۔

اس کیفے میں کرپٹو کرنسی کے عوض چائے دی جائیگی جبکہ کیفے کے NFTخریدنے والوں کو 10 فیصد رعایت بھی دی جائیگی۔

26 سالہ طیب شفیق نے اپنے کیفے کو ٹرک آرٹ سے سجا گیا ہے جو کہ لاہور میں بہت زیادہ مشہور ہے۔

Advertisement

طیب شفیق نے بتایا ہے کہ ہمارے پاس مسالہ چائے، الائیچی چائے، دار چینی کی چائے ہے، جبکہ کشمیری چائے ہماری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی چیز ہے۔

اسکے علاوہ چکن ٹِکہ ریپ، چکن بریانی، سیخ کباب ریپ مینومیں  شامل کرتے ہیں تاہم سموسے اور چائے ریسٹورینٹ کا سب سے پسندیدہ کامبو ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یہاں کیک بھی بنائے جاتے ہیں، جن میں ریڈ ویلوٹ کیک، لوٹس بسکاف، اور پستے کے دودھ کا کیک بھی شامل ہے جو بہت مشہور ہیں۔

اس نے وضاحت کی کہ اس کا بزنس ماڈل کس طرح کام کر رہا ہے اور بتایا ہے کہ “یہ کیفے بزنس ماڈل اپنی نوعیت میں سے ایک ہے۔ اس کے پاس NFT پر مبنی فرنچائزنگ ماڈل ہے، جو دنیا کا پہلا ماڈل ہے جہاں کوئی پریمیم NFTs حاصل کر کے ہماری فرنچائز خرید سکتا ہے تاکہ یہ کسی کو ایک خصوصی ٹوکن ہولڈر بنا سکے۔”

“اس کے علاوہ، ہم Metaverse کیفے کھول رہے ہیں، جو پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا۔ یہ Metaverse کیفے پہلا ہو گا جو زائرین کو پیشہ ورانہ یا ذاتی/تفریحی مقاصد کے لیے ورچوئل میٹنگز کرنے کی اجازت دے گا۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version