ویرات کوہلی کا نیا نداز دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک بلکل نئے انداز میں کچھ تصاویر منظر عام پر آئیں ہیں۔
کرکٹر کی ان تصاویر کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ پریشان بھی نظر آئے تھے۔
حال ہی میں کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما ایک اشتہار کی شوٹنگ کرنے میں مصروف تھے جس ک وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز نے صارفین کو پریشانی میں ڈال دیا تھا۔
ان تصاویر اور ویڈیوز میں ویرات کوہلی کو ایک نئے انداز میں دیکھا گیا تھا جو کہ ایک سردار کا تھا اور اس کے لئے انہوں نے پگڑی پہنی ہوئی تھی۔
ان وائرل ہونے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کرکٹ چھوڑ کر یہی سب کرلیں۔
علاوہ ازیں بعض صارفین نے ویرات کو اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر مبارکباد بھی پیش کی جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ یہ ’رب نے بنادی جوڑی ‘ فلم کا پارٹ 2 بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News