بس ڈرائیور کو بری طرح مارنے پر خاتون ہوئیں گرفتار

موٹر سائیکل سوار مشتعل خاتون کو بس ڈرائیور کو بری مارنے اور کپڑے پھاڑنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
بھارت میں وجے وڈا کے علاقے میں ایک 28 سالہ نندنی کو 48 سالہ بس ڈرائیور کو بری طرح مارنے کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نندنی ون وے پر غلط آرہی تھیں ایسے میں ایک بس ڈرائیور نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تاکہ وہ مسافر بس لے کر گزر سکے ۔
اس پر نندنی نے شدید غصے کا اظہار کیا اور بس میں گھس کر ڈرائیور کو بری طرح سے پیٹا اور اس کا یونیفارم پھاڑ دیا ۔
بعدازاں بس ڈرائیور نے پولیس اسٹیشن جاکر واقعے کی رپورٹ درج کروائی جسکے نتیجے میں پولیس نے نندنی کو گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتی نظر آئی ہے۔
#FireFiresTheFire: A woman attacked @apsrtc city bus driver indiscriminately in #Vijayawada complaining that the bus had hit her scooty.
She is driving scooter in wrong direction.@VjaCityPolice filed a case against her.#AndhraPradesh@APPOLICE100 pic.twitter.com/3Se1Uavjsp— Phanindra Papasani (@PhanindraP_TNIE) February 9, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News