Advertisement

جنسی ہراسانی کاالزام؛ جسٹن بیبر نے ہتک عزت کاکیس واپس لے لیا

جنسی ہراسانی کاالزام؛ جسٹن بیبر نے ہتک عزت کاکیس واپس لے لیا

مشہورگلوکارجسٹن بیبرنے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والوں کے خلاف دائرہتک عزت کا کیس واپس لےلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جسٹں بیبرنے لاس اینجلس کی عدالت عالیہ میں دوٹوئٹرصارفین کے خلاف دائرکیس کوخارج کرنے کی درخواست کردی ہے۔

گلوکارنے 2020 میں جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنے پردوٹوئٹرصارفین خدیدجا دیجبرین اورڈینیئل کے خلاف بیس ملین ڈالرہرجائے کا کیس دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ مذکورہ خواتین نے 2014 اور 2015 میں مختلف مواقعوں پرکی گئی متعدد ٹوئٹس میں جسٹن بیبرپرجنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔‘

جسٹن کے وکیل ایوان اسپیگل نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے موکل نے کیس کوختم کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے

جسٹن کی جانب سے کیس دائر کیے جانے کے بعد ثالثیین نے دونوں فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں بھی کیں جو کہ ناکام رہی، جس کے بعد عدالت نے گزشتہ ماہ کیس کی سماعت کے لیے مئی کی تاریخ مقرر کردی تھی۔

Advertisement

ڈینیئل نامی خاتون نے 9 مارچ 2014 کوکی گئی ٹوئٹ میں جسٹن پرانہیں ریاست ٹیکساس میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں بلا کر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

تاہم جسٹن بیبرنے ان الزامات کوبے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ یہ بات بلکل ناممکن ہے، کیوں کہ اس رات وہ اپنی گرل فرینڈ سیلینا گومز کے ساتھ تھے۔‘

ثبوت کے طورپرانہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرتمام رسیدیں، ای میل اورخبروں کے تراشے بھی پیش کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version