Advertisement

نور بخاری کی دُعا زہرہ کیس کو مزید نہ اُچھالنے کی اپیل

نور بخاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ، ماڈل اور میزبان نور بخاری نے کہا ہے کہ دُعا زہرہ کیس کو اب مزید نہ اُچھالیں، اب اسے اُن کے گھر کا ذاتی مسئلہ رہنے دیں۔

 نور بخاری نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراس کیس کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہےکہ بچوں سے غلطی ہوگئی ہے، اُنہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ سب اس حد تک پہنچ جائے گا لیکن اب سب سے گزارش ہے کہ مزید اس کیس پر بات نہ کریں تاکہ اُن کے والدین کی مزید عزت خراب نہ ہو۔

نور بخاری نے کہا کہ بچی بھی ایک صدمے سے گُزر رہی اور والدین بھی، ایسے میں آپ کے منفی تبصرے اُن کو مزید پریشان کررہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مثبت سوچیں اور اللّہ کا شُکر ادا کریں کہ دُعا کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، ساتھ ہی سب کی بیٹیوں کی عزت کی حفاظت کے لیے دُعا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version