امریکی بینک کا بٹ کوائن کے بعد ایتھریم میں ٹریڈنگ کا اعلان

امریکا کے ممتاز بینکوں میں سے ایک بینک گولڈ مین ساشے نے بٹ کوائن کے بعد دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھریم کے لیے اوور دی کاؤنٹر ٹریڈنگ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل کے اس سرمایہ کاری بینک نے گزشتہ ماہ ہی ’ نان ڈلیورایبل آپشن‘ کے نام سے سرمایہ کار کمپنی گلیکسی ڈیجیٹل کے اشتراک سے بٹ کوائن کی خرید و فروخت کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے اشتہارات پر درجنوں کمپنیوں کو نوٹس جاری
اس اعلان کے بعد گولڈ مین امریکا کا پہلا بینک بن گیا ہے جہاں سے بنا کسی آڑھتی اور مشکلات کے بڑی مقدارمیں دنیا کی دو بڑی کرپٹو کرنسیوں بٹ کوائن اور ایتھیرم کی خرید و فروخت کی جاسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایتھریم مائنرز کی آمدن بٹ کوائن سے بھی تجاوز کرگئی
بینک کے گلوبل ہیڈ برائے کرپٹو ٹریڈنگ اینڈرے کازنسیو کا اس حوالے سے کہنا ہے ہے کہ ’ ہم کرپٹو اثاثوں کوپانچویں زمرے میں رکھتے ہوئے انسٹی ٹیوشنل سرمایہ کاروں کے لیے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے مزید مصنوعات شامل کرنے پر کام کررہے ہیں۔‘
1869 میں قائم ہونے والے امریکی بینک گولڈ مین ساشے نے گزشتہ سال سی ایم ای گروپ کے ساتھ بٹ کوائن پراڈکٹس کی تجارت شروع کردی تھی۔
یاد رہے کہ روس یوکرین جنگ میں کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے کردار نے دنیا بھرمیں ان کی اہمیت کو مزید اجاگر کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News