Advertisement

پلاٹینیم جوبلی کی تقریب ہیری اور میگھن کے شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریب میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل  نے  کیوں شرکت نہیں کی؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف سُسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریب میں اس لیے شرکت نہیں کی کیونکہ وہ اس سے پہلے ہی امریکا واپس چلے گئے تھے۔

ملکہ برطانیہ کی شاہی محل کی بالکونی میں آمد اور پلاٹینیم جوبلی کی اختتامی تقریب سے پہلے ہی برطانوی شاہی جوڑا اپنے بچوں، آرچی اور لیلیبٹ کے ہمراہ اتوار کی شام اپنے نجی جیٹ طیارے میں سانتا باربرا، کیلیفورنیا پہنچ گئے تھے۔

تاہم ہیری اور میگھن اس وقت امریکا کے لیے روانہ ہوئے جب محل میں پلاٹینیم جوبلی کی اختتامی تقریب جاری تھی۔

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی فیملی کو فروگمور کاٹیج سے ہوائی اڈے تک لے جایا گیا اور وہ دوپہر کو وہاں سے امریکا کے لیے روانہ ہوئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ نے اتوار کے روز بکنگھم پیلس کی بالکونی میں عوام کو اپنی خصوصی جھلک دکھائی تاہم ملکہ کے ہمراہ، شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version