ریسٹورنٹ ملازمہ سے بدتمیزی کرنیوالے شہری کی دھلائی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

معاشرے میں عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے اور اسی وجہ سے چھوٹے سے چھوٹے اختلافات پر لوگ باہم دست وگریباں ہو جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ریسٹورنٹ میں گاہکوں کا ہجوم لگا ہوا ہے جبکہ ملازمین بھی موجود ہیں، کاؤنٹر پر خاتون ملازمہ اپنا کام کر رہی ہوتی ہیں اتنے میں ایک شخص آرڈر میں تاخیر کی وجہ سے غصے میں آتا ہے اور لیپ ٹاپ نیچے گرا دیتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسٹومر غصے میں خاتون کو بھی دھکا دیتا ہے جس کے بعد ہوٹل ملازمین اور وہاں موجود کسٹومرز اس شخص کی خوب دھلائی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

