رپورٹر کے آسان سے سوال پر خاتون ٹیچر گھبرا گئیں، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں رپورٹرز عام لوگوں سے سوال کرتے ہیں اور ہر شخص اپنے حساب سے جواب دیتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو کے ساتھ آج ہم حاضر ہوئے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوز رپورٹر ایک ٹیچر سے سوال کرتا ہے کہ جنوری کو انگریزی میں کیسے بولیں گے؟ جس پر ٹیچر کہتی ہیں کہ یہ بہت آسان ہے یہ تو میری اسٹوڈنٹ بھی بتا دے گی۔
رپورٹر جب اسٹوڈنٹ سے وہی سوال پوچھتا ہے تو وہ بچی کہتی ہے کہ junday بعد میں رپورٹر پھر ٹیچر سے وہی سوال کرتا ہے تو ٹیچر کہتی ہیں کہ Janvari۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News