پچاس فٹ کی بلندی سے جھولا گر گیا؛ خوفناک ویڈیو وائرل، کمزور دل والے افراد ویڈیو نہ دیکھیں

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جن کو دیکھ کر صارفین حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 50 فٹ بلند جھولے پر لوگ بیٹھے ہیں کہ اچانک جھولے کی تاریں ٹوٹ جاتی ہیں اور جھولا گر جاتا ہے۔
جھولے کے گرتے ہی قریب کھڑے لوگ بھاگ جاتے ہیں جبکہ جو لوگ جھولے میں بیٹھے تھے وہ جھولے کے گرنے سے ایک دوسرے پر گر گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں14 کے قریب لوگ زخمی ہوئے جبکہ کچھ کی حالت تشویشناک بھی بتائی جارہی ہے۔
یہ افسوس ناک واقعہ بھارت میں پنجاب کے ضلع موہالی لندن میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو وہاں پر موجود ایک شخص نے اپنے موبائل سے بنائی تھی جسے بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا گیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News